پاکستان بننے کے مخا لفین کی او لا دیں آزادی مارچ کررہی ہیں : مجاہد عبدالرسو ل

اسلام کے نام پر’’ مو لانا‘‘اقتدار میں پہنچنے کیلئے عوام کواستعما ل کر کے ملک د شمنی کامظاہرہ کررہے ہیں

منگل 22 اکتوبر 2019 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) مذہبی سکا لر سنی تحریک کے رہنما علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ پاکستان بننے کے مخا لفین کی او لا دیں آزادی مارچ کررہی ہیں،اسلام کے نام پر’’ مو لانا‘‘اقتدار میں پہنچنے کیلئے عوام کواستعما ل کر کے ملک د شمنی کامظاہرہ کررہے ہیں،یہ ملک او لیا ء کا فیضان ہے، داتا علی ہجویری کے ماننے والے کسی ملک د شمن تحریک کوکامیا ب نہیں ہو نے دینگے۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے مقامی ہو ٹل میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ آزادی مار چ کی آڑ میں مو لانا فضل الرحمن انتخابا ت میں شکست کا بد لہ عوام سے لے رہے ہیں، اسلام کا نا م لے کر اسلام آباد پر چڑھا ئی کرنے والے ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہے انہو ں نے کہ ملک حا لت جنگ میں ہے عوام مہنگا ئی کی چکی میں پس رہے ہیں مظلوم کشمیر ی ہمیں مدد کیلئے پکار رہے ہیں ایسے حا لا ت میں آزادی مار چ ڈرامہ انتہا ئی افسو سناک ہے دینی مدر سو ں کے بچو ں کو سا تھ ملا کر اسلام آباد چڑ ھا ئی کرنے والے لا ل مسجد کے واقعہ کی طرح بھر دنیا میں مسلمانو ں کو بد نام کر یں گے ،انہو ں نے کہاکہ جتھے تیارکر کے ان سے سلامی لینے جیسے واقعا ت پر پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسا ئی ہو ئی ہے پاک فوج کی مو جود گی میںکسی د و سری فور س کوکسی صور ت قبو ل نہیں کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی حکومت آزادی مارچ والو ں سے سختی سے نمٹے اور ان کے ایجنڈے کو نا کام بنادے۔