چکوال ۔ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیرصدارت ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں اجلاس

منگل 22 اکتوبر 2019 23:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنرچکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کے زیرصدارت منگل کے روز کمیٹی روم میںورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی،سی ای اوہیلتھ ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر،محکمہ بہبودآ بادی ،ڈاکٹرز،انٹا مالوجسٹ راجہ شکیل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

انٹا مالوجسٹ راجہ شکیل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کا آغاز24اکتوبر 2019ء کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت 1سے 5سال کے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرچکوال نے تمام سی اوز اور اے سی صاحبان اپنی اپنی تحصیلوں میں پولیو بارے آگاہی مہم،سیمنار اور واک کا اہتمام کریں اور پینافلیکس اور بینرز اپنے علاقوں کی اہم عمارات، دفاتر،بس سٹینڈزپر آویزاں کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر ضلعی سطح پرسیمنار اور واک کا اہتمام کرے گی ۔جس میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی افسران بمع طلبہ و طالبا ت شرکت کریں گے انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو سوشل میڈیا ،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیاکے علاوہ ایف ایم ریڈیو پر بھی پولیو کی آگاہی اور انسداد کے معلومات شائع کریں ۔

محکمہ اوقاف کے خطیبوں سے مسجد میں بذریعہ اعلانات پولیو مہم کی آگاہی دینے کا حکم دیا۔سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا وہ ضلع بھر کے سرکاری و نجی سکولز کے سربراہان کو خط لکھیں اور پولیو مہم بارے سکول اسمبلی میں آگاہی دیں۔انہوں نے اے سی صاحبان اور سیکرٹری آر ٹی اے کو لاری اڈوں اور بس سٹاپ پر پولیو مہم ٹیموں کوویکسین کے قطرے پلوانے میں اڈ ہ مالکان کو پابند کیا جائے۔

اس مہم میں ریونیو افسران اور علاقہ کے کونسلرز اور نمبر دار اپنے علاقے میں نئے آنے والے بچوں کی رجسٹریشن پولیو مہم ٹیم کوکروائیں۔ انہوں تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو بنیادی صحت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کا اولین فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :