جماعت اسلامی کی حکومت کی طرف سے اسلام آباد کو سیل اور شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی شدید مذمت
ابھی کوئی گھر سے نہیں نکلا ،اپوزیشن کے اعلان کردہ احتجاج کی تاریخ ابھی کئی دن دور ہے مگر حکومت ابھی سے کنٹینرز لگا کر بڑی شاہراہوں کوبند کررہی ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی پامالی ہے ، سراج الحق
منگل 22 اکتوبر 2019 23:22
(جاری ہے)
حکومت آئینی طور پر کسی کو آمد و رفت سے نہیں روک سکتی ۔ آئین حکومت کے خلاف احتجاج سے کسی کو نہیں روکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ لوگوں کیلئے راستے کھولنے کی بجائے راستے بند کرنے پر خرچ کیا جارہا ہے یہ ناصرف آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ قوم کی امانتوں کا بدترین ضیاع ہے ،عدالتوں کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے ۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم اور امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ سینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے سینیٹر مشتاق احمد خان کی طرف سے ذاتی مصروفیات کے باعث خیبر پختونخواہ کی امارت سے دیئے گئے استعفیٰ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داری پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پس منظر میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 80روز سے کشمیر کے اندر کرفیونافذ ہے ۔ بھارتی افواج کے مظالم میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومت کی نااہلی ہے کہ اس کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اہمیت حاصل کرنے کے باوجود اس طرح سے اجاگر نہ ہو سکا جس طرح کرنے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کے خون پر حکمرانوں کو سودا بازی نہیں کرنے دے گی اور اس حوالے سے اپنی مہم کو جاری رکھے گی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ احتجاج ، جلسہ ، جلوس ہر پاکستانی شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے اور حکومت اس س حق سے کسی کو محروم نہیں کر سکتی ۔اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورت حال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور پاکستان کے حکمران اور اپوزیشن یہاں سیاست سیاست کھیل رہے ہیں۔حکومت کشمیر کی طرف توجہ دینے کی بجائے نان ایشوز میں الجھی ہوئی ہے ۔حکومت کا فرض تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر قوم کو متحد کرتی مگر حکومت نے قومی وحدت اور یکجہتی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ کشمیر قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے ۔ اگر خدانخواستہ کشمیر کی تحریک آزادی کو کوئی نقصان ہوا تو وہ پاکستان کے مستقبل ،بقا اور سا لمیت کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر کو پس پشت ڈال چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.