میری بیوی کے قتل میں ملو ث ملز ما ن کو فی الفور گرفتا ر کر کے انکوا ئری کمیٹی تشکیل دی جا ئے،ہنگوزنگی با نڈہ کے رہائشی کا وزیراعلی سے مطالبہ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ہنگوزنگی با نڈہ کے رہائشی محمد عمران نے وزیر اعلیٰ محمود خان ، آئی جی خیبرپختونخوا اور تمام قانون نا فذ کر نے والے اداروں کے اعلیٰ حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ میرے بیوی کے قتل میں ملو ث ملز ما ن کو فی الفور گرفتا ر کر کے انکوا ئری کمیٹی تشکیل دی جا ئے اور میرے والد کے خلا ف جو بے بنیا د اور جھو ٹے مقد مے درج ہے ان کو ختم کیا جا ئے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند عر صہ قبل میری بیوی بخشو پل میں رہائش پذیر اپنی بڑی بہن ارم نا ز کے گھر گئی تھی جہاں پر اس کی بڑ ی بہن نے اپنے دیگر رشتہ داروں کیساتھ مل کر پھاندا ڈال کر کے قتل کر د یا ، جسکی اطلاع ہمارے رشتہ دار نے فون پر دی جس کے خلا ف ہم نے تھا نہ خزا نہ میں ایف آئی آر درج کروانے گئے تو ارم نا ز نے پو لیس کے ساتھ ملکراُلٹا میرے والدین کے خلاف قتل کی ایف آئی درج درج کر کے میرے والد کو گرفتار کر کے حوالا ت میں ڈا ل دیا انہوں نے الزام لگا یا کہ تھانہ خزانہ کے ایس ایچ او ابراہیم خان کو با ر ہا ں کہنے کے با وجو د ہما ری کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مزکورہ ایس ایچ او ہما رے مخا لفین کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔