Live Updates

اپوزیشن دھر نوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر نے کا منصوبہ بنا رہی ہے، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،

ملک کو معاشی طور پردیوالیہ ہونے سے بچا لیا، قوم سے کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پوراکیا جائیگا، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 23:49

اپوزیشن دھر نوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر نے کا منصوبہ ..
لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن ا حتساب سے آزادی کیلئے احتجاجی مارچ کرنا چاہتی ہے مگرشفاف اور بلاتفریق احتساب پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم ملک کو کر پشن جیسے کینسر سے ہرصورت مکمل نجات دلائیں گے، پار لیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر رہے ہیں، ملکی وقومی مفادات کا ہرصورت تحفظ کیا جائیگا،ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے اور دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پورا کر یں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی وزیرویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض ،تحر یک انصاف کے ایم این اے ریاض فیتانہ اور میاں حامد معراج سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کر پشن اور اپنی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے کا مقر وض کر نے کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل سے بھی دو چار کیا لیکن تحر یک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو ایسے تمام مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے اور پاکستان کو معاشی طور پردیوالیہ ہونے سے بچایا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت مختلف پروگرام شروع کرچکی ہیں اور انشاء اللہ نوجوانوں کو روزگار دینے سمیت عام انتخابات میں قوم سے جتنے بھی وعدے کئے ہیں انکو ہر صورت پوراکیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کو ملکی ترقی اور عوام کی مضبوطی کیلئے کئے جانیوالے حکومتی اقدامات ہضم نہیں ہو رہے جسکی وجہ سے وہ اپنے احتجاج اور دھر نوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کا منصوبہ بنا رہی ہیں مگر ہم عوام کیساتھ ملکر اپوزیشن کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے اور کسی کو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے عام انتخابات میں جیسے اپوزیشن جماعتوں کو مستر دکیا ہے اب بھی عوام اپوزیشن کے احتجاجی ایجنڈے کو مستر دکر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات