چین کی اصلاحات ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہیں،

سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلہ سے صنعتی، معاشی اور معاشرتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چینی نائب صدر سے گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:42

چین کی اصلاحات ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہیں،
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین کی اصلاحات ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہیں،چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلہ سے صنعتی، معاشی و معاشرتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں چینی نائب صدر وینگ قشان سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے چینی نائب صدر کو چین کے 70ویں قومی دن پر مبارکباد دی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین کی اصلاحات ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہیں۔ چینی نائب صدر نے پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اورآزادی کے سلسلے میں مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے چینی نائب صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویش ناک صورتحال پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلہ سے صنعتی، ممعاشی و معاشرتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ دونوں سربراہان نے باہمی سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا بھی اعادہ کیا۔