وہاڑی: بااثر ملزمان نے غریب محنت کش کی زمین پر ناجائز قبضہ کرلیا ، اپنی زمین سے لکڑیاں اٹھانے پر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا

متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ، آر پی او ملتان، ڈی پی او وہاڑی اور ایس ایچ او تھانہ لڈن سے نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 15:46

وہاڑی: بااثر ملزمان نے غریب محنت کش کی زمین پر ناجائز قبضہ کرلیا ، اپنی ..
وہاڑی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) بااثر ملزمان نے غریب محنت کش کی زمین پر ناجائز قبضہ کرلیا ، اپنی زمین سے لکڑیاں اٹھانے پر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موضع لکھا سلدیرا کے رہائشیوں فیض احمد نے اپنی بہنوں ارشاد بی بی ، فیضاں بی بی اور اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایاکہ ہماری ذاتی اراضی چار ایکڑ رقبہ پر ملزمان ظہور احمد، محمد عباس، منیر احمد اور عنائت نے ناجائز قبضہ کررکھا ہے حالانکہ ہماری زمین کا ہمارے نام پر انتقال ہے۔

ملزمان بااثر ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہیں اور ہمیں ہماری زمین میں ہی داخل نہیں ہونے دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مزید بتایاکہ گزشتہ روز ملزمان ہماری زمین سے زبردستی درخت کاٹ رہے تھے جن کو منع کرنے اور لکڑیاں اُٹھانے کیلئے میری دونوں بہنیں زمین میں گئی تو ملزمان نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور زخمی کردیا۔متاثرین نے مزید بتایاکہ بااثر ملزمان قتل کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرین نے بااثر ملزمان کے خلاف تھانہ لڈن میں تحریری درخواست بھی دے دی ہے اور آر پی او ملتان، ڈی پی او وہاڑی اور ایس ایچ او تھانہ لڈن سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :