Live Updates

نوازشریف علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلیں

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:56

نوازشریف علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خاندان کو ان کی منشا کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔معاون خصوصی کے مطابق عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات