دیپال پور نواحی گاوٴں راجووال میں معصوم بچیوں پر باپ اور سوتیلی ماں کا وحشیانہ تشدد

چند روز قبل بچی کو کنویں میں الٹا کر مار دینے کی دھمکی بھی دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 16:51

دیپال پور نواحی گاوٴں راجووال میں معصوم بچیوں پر باپ اور سوتیلی ماں ..
دیپال پور(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی) دیپال پور نواحی علاقہ راجووال تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں معصوم بچوں پر تشدد کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔نواحی گاوٴں راجووال میں سگے ظالم باپ نے معصوم بچیوں سدرہ اور زمرہ پر نئی بیگم کے ساتھ مل کر بہیمانہ تشدد معمول بنا لیا ۔ متاثرہ ننھی معصوم بچیوں کا کہنا ہے کہ ان کی حقیقی والدہ کو ان کے ظالم باپ عبدالعزیز نے ظلم و تشدد کر کے طلاق دے کر نئی بیوی سے شادی رچا لی ہے۔

(جاری ہے)

نئی بیوی پہلے سے طلاق شدہ ہے اور اس کے سابقہ خاوند سے 4 بچے جبکہ نئے خاوند عبدالعزیز سے بھی 3 بچے ہو گئے ہیں۔ ان کے سگے بچے کوئی گھر میں نقصان کرتے ہیں تو سزا ہمیں دی جاتی ہے۔ بچیوں کو بیلٹ سے بہیمانہ تشدد کر کے سارا سارا دن کمرے میں بھوکا پیاسا بند رکھ کر سزا دی جاتی ہے ۔ چند روز قبل بچی کو کنویں میں الٹا کر مار دینے کی دھمکی بھی دی گئی۔ ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم عمران ٹیپو نے پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر بچیوں کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔