Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیلی فون، نواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں

وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب کو ہسپتال میں محمد نوازشریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:51

وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیلی فون، نواز شریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا -وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو محمدنواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں-وزیراعظم عمران خان نے محمد نوازشریف کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج محمد نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں اور میں محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام اور ہسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں -انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کو ہر طرح کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات