گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے امریکہ کے قونصل جنرل سبرون ٹونی کی ملاقات

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:45

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے امریکہ کے قونصل جنرل سبرون ٹونی کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے پشاورمیں تعینات ہونے والے امریکہ کے قونصل جنرل سبرون ٹونی نے گورنر ہاوس پشاورمیں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے امریکن قونصل جنرل کوخیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سمیت فاٹا انضمام کے کامیاب مرحلہ سے آگاہی فراہم کی اور افغان مصالحتی عمل سمیت افغانستان میں مستقل امن کے قیام میں پاکستان کے کردار اورکوششوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں امریکی اورپاکستانی باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام درمیان تعلقات کو فروغ دینے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔