برطانیہ، پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ’’جنوبی ایشیاء کا آرٹ۔وہاب جعفر کی نظر میں‘‘کے عنوان سے آرٹ نمائش کا افتتاح کردیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے بدھ کو ایشیاء ہائوس لندن میں ’’جنوبی ایشیاء کا آرٹ۔وہاب جعفر کی نظر میں‘‘کے عنوان سے آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔وی ایم آرٹ گیلری اور رنگون والا فائونڈیشن کے زیر اہتمام نمائش میں وہاب جعفری سمیت پاکستان کے معروف تجریدی فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے پاکستانی فنکاروں اور ان کے کام کو فروغ دینے کیلئے نمائش کے منتظمین کے کردار کو سراہا۔ہائی کمشنر نے رنگون والا فائونڈیشن کو مستقبل میں بھی پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کی غرض سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔فاونڈیشن کے چیئر مین آصف رنگون والا نے اپنے ریمارکس میں تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔نمائش میں جنوبی ایشیائی ممالک کے دیگر فنکاروں کے فن پاروں کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :