نقل کے خاتمے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، تعلیم کی ترقی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، چیئرمین بلوچستان بورڈ

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:02

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) چیئرمین بلوچستان بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانی سینٹروں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کی ترقی کے لئے کوششیں جاری رہیں گی جس کے لئے اساتذہ کرام اور والدین کا تعاون ضروری ہے، نقل کے خاتمے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، نقل کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء وطالبات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار رکھیں، محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے والدین اور اساتذہ کی تواقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ نقل جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کریں اورصوبے و ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :