یہ اداکار گھوڑا کام کے وقت مرنے کی اداکاری کرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 23 اکتوبر 2019 23:55

یہ اداکار گھوڑا کام کے وقت مرنے کی اداکاری کرتا ہے

بہت سے لوگوں کو کام کرنا پسند نہیں ہوتا۔ کچھ  جانوروں  بھی ایسے ہوتے ہیں جنہیں کام کرنا اچھا نہیں لگتا۔ ایسے  جانور کام نہ کرنے  کے لیےضد تو ضرور کرتے ہیں لیکن اداکاری کوئی نہیں کرتا۔ آئیے آپ کو ایک ایسے گھوڑے سے ملاتے ہیں، جو کام کے  وقت مرنے کی اداکاری کرتا ہے۔

فیس  بک پر موجود ایک وائرل ویڈیو میں   ایک ایسے گھوڑے کو دکھایا گیا ہے   جو کام کے وقت مرنے کے  اداکاری کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جنگانگ نامی اس گھوڑے پر  جب بھی کوئی بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے  تو وہ نیچے گر کر مرنے کی اداکاری کرتا ہے۔

کریٹر کلب  کی بنائی ہوئی ا س ویڈیو کو فراسیسکو زالاسار نے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں چند ایسے مناظر  دکھائے گئے ہیں، جن  میں جنگانگ  سوار کے بیٹھتے ہی زمین پر گرنے کی اداکاری کرتا ہے۔ بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے جنگانگ  کو  آسکر ایوارڈ  کا اہل قرار دیا ہے۔

اس ویڈیو کو فیس بک پر 23 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ یوٹیوب پر بھی ہزاروں افراد نے اس ویڈیو پر تبصرے کیے ہیں۔اس دلچسپ ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔



متعلقہ عنوان :