انار کو کاٹنے کا آسان طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 23 اکتوبر 2019 23:57

انار  کو کاٹنے کا آسان  طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

حالیہ دنوں   میں ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک شخص کو انار کاٹتے دکھایا گیا ہے۔انار کاٹنے کے اس مکمل اور آسان طریقے نے بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو تین ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ 

انار کاٹنے والے بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ   یہ کام  اکثر کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ انار کاٹتے ہوئے اس کے بہت سے دانے بکھر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اس وائرل ویڈیو میں بتائے گئے طریقے کو دیکھ کر  لگتا ہے کہ  انار کاٹنے کا اس سے آسان طریقہ ممکن نہیں ہو سکتا۔

ویڈیو میں موجود شخص  تیز چاقو سے ایسے انار کو کاٹتا ہے جو ابھی درخت پر ہی لگا ہوا ہوتا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ شخص انار کے اوپر کا کچھ حصہ کاٹ سے اسے 6 بہترین ٹکڑوں میں  میں کاٹ دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو 24  ہزار بار ری ٹوئٹ اور 1 لاکھ بار لائک کیا جا چکا ہے۔ لوگ انار کاٹنے کے اس طریقے سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے خود اس طریقے سے انار کاٹنے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اس دلچسپ ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں


متعلقہ عنوان :