نواز شریف کی سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
نواز شریف متعدد بیماریوں کی وجہ سے تکلیف میں ہیں،بیرون ملک یا پاکستان علاج کی اجازت دی جائے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا معطل کی جائے۔درخواست میں استدعا
مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 اکتوبر 2019 10:28
(جاری ہے)
خیال رہے کہ گذشتہ شب مریم نواز نے سروسز اسپتال میں اپنے بیمار والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کی ۔
مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل حکام ہسپتال لے کر آئے ۔ مریم نواز کو ڈاکٹروں کی طرف سے نواز شریف کوطبی امداد فراہم کرنے اور ان کی صحت کی حالت کے بارے میں بریف کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بعد میں مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا جہاں مریم نواز کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ۔قبل ازیں ، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف ، والدہ بیگم شمیم اختر اور خاندان کے دیگر افراد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔جب کہ حکومت کا موقف ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو علاج کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں ان کی چوائس کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے تیار ہے لیکن نواز شریف علاج کیلئے بیرون ممالک جانا چاہتے ہیں جس کی انہیں اجازت دیناعدالت کا کام ہے کہ موجودہ حکومت کا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نرم دل کے مالک ہیں اور انہوں نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.