عوام معیاری صحت کے اصولوں کی پاسداری کریں، حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:07

عوام معیاری صحت کے اصولوں کی پاسداری کریں، حکومت عوام کو صحت کی بہترین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ معیاری صحت کے اصولوں کی پاسداری کریں۔

(جاری ہے)

چھاتی کے سرطان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرض کی تشخیص سے خواتین کو مہلک مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ بچوں کو مہلک امراض سے بچانے کیلئے قطرے پلانے اور ٹیکے لگانے کے عمل کو توسیع دینے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ پولیو کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ والدین کی طرف سے پولیو کے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار پاکستان سے پولیو کے خاتمہ میں بڑی وجہ ہے۔