عالمی سطح پر کامیاب پاکستانی انٹرپرینئر، جدت طراز اور ٹیکنالوجسٹس نومبرمیں 1500سے زیادہ پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے اجتماع میں شرکت کریں گے

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) عالمی سطح پر کامیاب پاکستانی انٹرپرینئر، جدت طراز اور ٹیکنالوجسٹس آئندہ ماہ نومبرمیں 1500سے زیادہ بانی،صاحب ادراک ِ اورecosystem enabler پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے اجتماع Startup Grind Pakistan Conference میں شرکت کیلئے یکجا ہونگے۔ اس کانفرنس کا پہلا ایڈیشن 4اور 5نومبر کو منعقد ہوگا جس میںپاکستان اور بیرون ملک سے آنے والے 55سے زیادہ اسپیکرز اور 100سے زیادہ اساتذہ او راس صنعت کے ماہر ین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان اسپیکرز میں شامل ہیں صفوان شاہ ،سعد بشیر ، ڈاکٹر وحید قریشی ، صباح بیکسا موسیٰ، مرتضیٰ احمد،عاطف اعوان، شعیب مکانی، ملیسا سسی،فلیپ ملن،عاکف ملک،محمد صالح،ناہید افضال، مشہود عالم،اینڈریو ہائیڈ، عمر چوہدری ،بلال احمد(سوناسافٹ)،مدثر عظیمی، عدیل رضا ،ہما حمید، شیبانجمی ، ماجد خان،جمال الدین بجنگ ،شین شن ،کنال سیوجانی،ڈاکٹر برن ہارڈ کلیمن (سرمایہ کار)،مصطفیٰ قندیل ،فیصل آفتاب،کلثوم لاکھانی ،زہیرخلیق،یاسر بشیر ،علی مختار، خرم ظفر، رابیل وڑائچ،منیب مائر،فیضان اسلم، انگرِڈجوہانسن،سعدیہ خرم، ندیم حسین،سدرہ اقبال،مصباح نقوی،حسن سعید،زین حیدر اعوان،احمد خان،عمر سیف شامل ہیں