ایک سال تک کٹے ہوئے ناخن اکھٹے کر کے ان سے انگوٹھی بنانے والا شخص

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 اکتوبر 2019 23:52

ایک سال تک کٹے ہوئے ناخن اکھٹے کر کے  ان سے انگوٹھی بنانے والا شخص

اگر آپ ہیرے کی انگوٹھی نہیں خرید سکتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ  اس جاپانی شخص کی طرح اپنے پیاروں کو کس طرح خاص موقع پر خاص انگوٹھی پیش کر سکتے ہیں۔تاہم اس انگوٹھی کی تیاری میں آپ کا ایک سال  لگ سکتا ہے۔
جاپان سے تعلق رکھنے والے کیوامی  ، ڈو اِٹ یور سیلف  ویڈیو پوسٹ کرتے  رہتے ہیں۔اس بار پوسٹ کی ہوئی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک سال تک کٹے ہوئے ناخن جمع کر کے انوکھی انگوٹھی تیار کی جا سکتی ہے۔

اس کے لیے کیوامی نے ایک سال تک اپنے کٹے ہوئے ناخن جمع کیے۔ وہ ان ناخنوں کو ایک مرتبان میں جمع کرتے رہے۔ اس گرما میں انہوں نے ان ناخنوں کو  سیاہ موتی میں تبدیل کر دیا۔ اُن کا خیال ہے کہ جو خاتون اس انگوٹھی کو پہنے گی وہ کافی خوش قسمت ہوگی، خاتون کو معلوم بھی نہیں ہو سکے گا کہ انگوٹھی کا یہ پتھر کیسے بنا ہے۔

(جاری ہے)


کیوامی نے یہ ویڈیو جولائی کے آخر میں بنائی تھی۔

ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے  اس ویڈیو کو شیئر کیا تو یہ وائرل ہوگئی۔
اگرچہ بہت سے لوگوں کو  انگوٹھی کے لیے کٹے ہوئے ناخن استعمال کرنے کے خیال سے ہی گھن آئی لیکن کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ  انہیں انگوٹھی بنانے کا عمل بہت شاندار لگا۔
کیوامی نے انگوٹھی بنانے کا عمل کٹے ہوئے  ناخنوں کو پیس کر شروع کیا۔ ناخنوں کو پیش کر  پاؤڈر بنانے کے بعد انہوں نے اسے ایک فرائی پین میں ڈالا اور اس میں کچھ پانی شامل کر دیا۔

اسے گوندھنے کے بعد  انہوں نے  ایک نٹ  اور بولٹ  کی مدد سے اس مواد کو دبا کر سخت کر دیا۔اس کے بعد انہوں نے اسے 150 ڈگری سیلسیئس پر  چند منٹ  پکایا، جس سے اس کا رنگ سیاہ ہوگیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے چاندی کی انگوٹھی  میں جڑ دیا۔ اس انگوٹھی کو دیکھ کر کہیں سے بھی اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ اس میں جڑا یہ پتھر اصل میں کٹے ہوئے ناخن ہیں۔
اس دلچسپ ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :