اب نیویارک جانے والے 100 منزلہ اونچی عمارت پر واقع شیشے کے پل پر چل سکیں گے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 27 اکتوبر 2019 23:52

اب نیویارک جانے والے 100 منزلہ  اونچی عمارت پر واقع شیشے کے پل پر چل سکیں ..

نیویار کے شہری جلد ہی ایک ایسے تجربے سے لطف اندوز ہونگے، جو انہوں نے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا ہوگا۔ نیویارک شہر میں ہڈسن یارڈ پرواقع ایج میں  جلد ہی 1131 فٹ کی بلندی پر  ایک نیا آبزرویشن ڈیک کھلنے والا ہے۔ یعنی یہ سو منزلہ عمارت سے بھی اونچا ہوگا۔   یہ ڈیک شیشے کا بنا  ہوگا اور اس پر لوگ چلتے پھرتے اپنے نیچے شہر کو بھی  دیکھ سکیں گے۔یہ آبزرویشن ڈیک مغربی نصف کرے کا سب سے اونچا  آؤٹ ڈور آبزرویشن ڈیک ہوگا۔

(جاری ہے)


ہڈسن یارڈ ایکسپیرینسز کے ڈائریکٹر جیسن ہورکن کا کہنا ہے کہ  اس ڈیک پر سنسنی پیدا کرنے والے کئی عناصر ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس آبزرویشن ڈاک پر شیشے کا فرش ہو گا اور 9 فٹ اونچی شیشے کی ہی دیوار ہوگی۔ یہ  دلکش سیلفی بنانے والوں کے لیے بہترین جگہ ہوگی۔ہڈسن یارڈ پر واقع  ایج کی 100ویں منزل پر  ایک ڈرنک اور سنیک بار بھی ہوگی۔
انجینئرنگ کے شاہکار ایج کو عوام کے لیے 11 مارچ 2020 کو کھولا جائے گا لیکن اس کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ابھی سے  ہو گیا ہے۔