کسان نے 950 پاؤنڈ کا کدو اگا کر اسے کشتی بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 اکتوبر 2019 23:50

کسان نے 950 پاؤنڈ کا کدو اگا کر اسے کشتی بنا لیا

کلیولینڈ، ٹینیسی سے تعلق رکھنے  والے کسان  جسٹن اونبی نے ایک عظیم الجثہ کدو  اگایا ہے۔جسٹن پچھلے چار سالوں سے اس بڑے کدو کو اگانے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ جیسے دوسرے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے کافی محنت کرنا پڑتی ہے، ویسے ہی بڑے سائز کا کدو اگانے  کے لیے بھی بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔آخر کار اُن کے ہاتھ پچھلے سال ٹینیسی کے سب سے بڑے کدو کا اعزاز پانے والے 1700 پاؤنڈ وزنی کدو کے بیج لگ گئے۔

انہوں نے اس سال مئی میں اس کدو کو اگایا اور اس کی خوب دیکھ بھال کی۔ انہوں نے کدو کی ایسے دیکھ بھال کی، جیسے کوئی باپ اپنے بچوں کی کرتا ہے۔انہوں نے اسے ایسی جگہ اگایا تھا جہاں پانی آسانی سے بہتا ہو تاکہ گرمیوں میں اسے ٹھنڈا رکھا جا سکے۔انہوں نے کیڑے مکوڑوں سے اس کی حفاظت کی۔

(جاری ہے)

اسے وقت پر پانی دیا۔ جسٹن کی بیوی کرسٹن نے بتایا کہ پہلے اُن کے شوہر بہت سے کدو اگاتے تھے۔

اس سال انہوں نے ایک ہی کدو اگایا اور ساری توجہ اسی کی طرف مرکوز کر دی۔
جسٹن کی محنت کا ثمر انہیں 910 پاؤنڈ وزنی کدو کی صورت میں ملا۔آدھے ٹن وزن کا کدو جسٹن کے خاندان نے پہلی دفعہ اگایا ہے۔اس سے پہلے وہ 220 پاؤنڈ وزنی کدو اگا چکے ہیں۔
جسٹن نے اتنا بڑا کدو اگانے کی خوشی کو انوکھے طریقے سے منایا۔ انہوں نے کدو میں سوراخ کر کے اسے کشتی بنا لیا۔ انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے قریب ایک تالاب میں اس کدو کشتی کی آزمائش بھی کی۔
جسٹن کی یہ کدو کشتی چلانے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :