راولپنڈی ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 81 افراد ڈینگی کا نشانہ بن گئے

منگل 29 اکتوبر 2019 13:30

راولپنڈی ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 81 افراد ڈینگی کا نشانہ بن گئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2019ء) ڈینگی مچھر کے حملوں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 81 افراد ڈینگی کا نشانہ بن گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سیزن ابتک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 324 تک پہنچ گئی،چوبیس گھنٹے میں پوٹھوہار ٹائون سے 40 اور شہر اور کینٹ سے 34 شہری ڈینگی وائرس کاشکارہوگئے ، ڈینگی بخار کے باعث ابتک 53 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سرویلنس باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :