20 سالوں میں دفاتر میں کام کرنے والے کیسے دکھائی دیں گے؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 اکتوبر 2019 17:58

20 سالوں میں دفاتر میں کام کرنے والے  کیسے دکھائی دیں گے؟
ہم سب ہی جانتے ہیں کہ دفاتر کی میزوں پر بیٹھ کر کافی دیر کام کرنا انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسی کو مد نظر رکھ کر ماہرین نے حقیقی انسانی سائز کی ایک گڑیا بنائی ہے۔ اس گڑیا سے ماہرین نے دکھایا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والے 20 سال بعد کس طرح دکھائی دیں گے۔ ماہرین نے اس گڑیا کو ایما کا نام دیا ہے۔ایما دیکھنے میں بظاہر عام انسانوں کی طرح نظر نہیں آتی ۔

اس کی آنکھیں خشک اور سرخ ہیں، جو کمپیوٹر سکرین کو دیکھ رہی ہیں۔ اس کی کمر میں واضح طور پر کبڑا پن دیکھا جا سکتا ہے۔ ایما کی ٹانگوں کو سوجھا ہوا دکھایا گیا ہے، جس کی وجہ دوران خون میں رکاؤٹ ہے۔ خوش قسمتی سے ایما کا فی االحال حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ایک تصوراتی گڑیا ہے، جسے ولیم ہیام کی سربراہی میں ایک ٹیم نے تخلیق کیا ہے۔

(جاری ہے)

ولیم کا کہنا ہے کہ اگر اہم نے آفس کا ماحول اور کلچر تبدیل نہ کیا تو آئندہ ہر طرف ایما ہونگی۔

ماہرین کی اس ٹیم نے ایما کو تخلیق کرنے کے لیے ایک سروے کیا تھا۔ اس سروے میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے 3000 آفس ورکروں نے حصہ لیا۔ سروے میں شامل 50 فیصد افراد نے آنکھوں کے درد او ر سوجن، 49 فیصد نے کمر کے دکھنے، 48 فیصد نے سردرد اور 45 فیصد نے گردن سُن ہونے کی شکایت کی۔ شرکا نے مزید کئی تکالیف کی شکایت بھی کی۔ماہرین نے اسی ڈیٹا کی بنیاد پر ایما کو تخلیق کیا ہے۔
20 سالوں میں دفاتر میں کام کرنے والے  کیسے دکھائی دیں گے؟