Live Updates

بلوچستان میں امن کا سورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے،میر نصیب اللہ مری

باشعور بلوچ عوام اب کسی کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ،وزیر صحت بلوچستان

بدھ 30 اکتوبر 2019 20:21

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2019ء) وزیر صحت اور بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے باشعور بلوچ عوام اب کسی کے بہکاوے میں آنے والے نہیں امن کی بحالی فورسز نے ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہلو میں شھدائے مارواڑ کی برسی کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سادہ لوح بلوچ عوام کو حقوق کے نام پر بے وقوف بنانے والوں نے ماضی میں صرف اپنے مقاصد کی تکمیل کی جن کو عام آدمی کے مسائل سے کوئی سروکار نہ تھا سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے حالات کو بہتر کرنے کیلئے جانوں نے نذرانے پیش کئے اور اپنے خون سے امن کی راہ ہموار کی فورسسز نے ہمیشہ ملک کو درپیش بیرونی اور اندرونی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کو نئی راہ دکھائی پاک فوج اور دوسرے اداروں کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے والے دراصل بیرونی ایجنڈے کی تکیمل چاہتے ہیں جسے کوہلو اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بسنے والی تمام اقوام باہمی اتحاد سے ناکام بناتے ہوئے فوسسز کے ہاتھ مظبوط کرینگے اور ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے والوں کے عزائم کا خاک میں ملادینگے شہدائے ماواڑ نے ملک سے وفاداری کی جو مثال قائم کی ہے اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ شہدا کے خون کا ہی صدقہ ہے کہ بلوچستان میں امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کے عزائم ہمشہ ناکام ہوئے ہیں بلوچستان کے عوام جانتے ہیں کہ ترقی اور خوشحالی کا راستہ جموری طریقے سے ہی حاصل ہوگا جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے تبدیلی کا آغاز کردیا ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تمام اضلاع میں ممکن بنانے کیلئے موجودہ حکومت اقدمات کررہی ہے جس کے ثمرات عوام جلد محسوس کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات