
سر پر لگنے والی چوٹ کےبعد 34 سالہ شخص بچے کی طرح دکھائی دیتا ہے
امین اکبر
جمعرات 31 اکتوبر 2019
23:50

اپنی عمر سے چھوٹا لگنابہت بڑی خوبی دکھائی دیتا ہے لیکن وسطی چین سے تعلق رکھنے والے ایک 34 سالہ شخص کے لیے ایک چھوٹے بچے کی طرح نظرآنا ایک اذیت بن چکا ہے۔34 سالہ زہو شینگکائی کی مشکلات کا آغاز اس وقت ہوا جب وہ 6 سال کے تھے۔ دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ان کا سر ایک پتھر سےٹکرایا تھا۔ ان کے سر سے خون تو نہیں نکلا تھا لیکن ان کے والدین نے بتایا کہ اس کے بعد وہ تین دن تک بخار میں مبتلا رہےتھے۔
زہو کو جب ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں کو پتا چلا کہ ان کے دماغ میں خون جم چکا ہے۔ ڈاکٹر نے ہنگامی سرجری کر کے اس جمے ہوئے خون کو نکال دیا۔اس کے بعدزہو کی حالت ٹھیک ہوگئی اور زندگی معمول کے مطابق گزرنے لگی۔ زہو کی عمر 9 سال کی ہوئی تو اُن کے والدین نے دیکھا کہ اُن کا بیٹا اپنے ساتھیوں سے کافی چھوٹا نظرآتا ہے۔(جاری ہے)
حقیقت میں حادثے کے بعد زہو کی نشوو نما ہی نہیں ہو سکی تھی۔
زہوکے والدین انہیں چیک اپ کے لیے علاقائی ہسپتال لےگئے۔ ڈاکٹروں نے بہت سے ٹسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ زہو کے غدہ نخامیہ(pituitary gland) چوٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔ دماغ میں موجود یہ غدود ایسے ہارمونز خارج کرتے ہیں، جو نشوونما پر گہرا اثر رکھتےہیں۔آج دو دہائیوں کے بعدبھی زہو کی شکل ایک چھوٹے بچے جیسی ہے۔اُن کے چہرے پر بلوغت کے بال نہیں۔ اُن کی آواز بھی بچے جیسی ہے۔انہیں اجنبی افرادکو اپنے بالغ ہونے کا یقین دلانا پڑتا ہے، جس میں انہیں کافی مشکل پیش آتی ہے۔چونکہ ان کا جسم پوری طرح بالغ نہیں ہوا اس لیے وہ نہ ہی شادی کر سکتے ہیں اور نہ ہی اُن کے بچے پیدا ہو سکتے ہیں۔زہو نےبتایا کہ وہ وہ دماغی طور پر تو بالغ ہو چکے ہیں لیکن جسمانی طور پر بالغ نہیں، اس وجہ سے ان کی شادی بھی نہیں ہوسکتی۔زہو اور ڈاکٹروں کو سمجھ نہیں آتا کہ ایسی صورت حال میں کیا کرنا چاہیے۔ زہو نے ایک حجام کی دوکان کھول لی ہے تاکہ اپنے لیے کچھ کمایاجا سکے۔ وہ لوگوں کو اپنی حالت کے حوالےسے لطائف بھی سناتے ہیں۔ وہ بچوں جیسی آواز میں کہتے ہیں کہ اُن کے دوست بوڑھے ہوجائیں گے۔ ان کے چہروں پر چھائیاں پڑ جائیں گی لیکن وہ ہمیشہ جوان رہیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.