
میکڈونلڈ، آئس لینڈ کا 10 سال پرانا آخری برگر بظاہر آج بھی کھانے کے قابل ہے
جمعہ 1 نومبر 2019 23:51

آئس لینڈ دنیا کے اُن چند ممالک میں سے ایک ہے، جہاں پر میکڈونلڈ کام نہیں کرتا۔ میکڈونلڈ نے شمالی یورپ میں واقع آئس لینڈ میں اپنا آخری ریسٹورنٹ ایک دہائی پہلے بند کیا تھا لیکن ریسٹورنٹ میں فروخت ہونے والا آخری برگر بہت احتیاط سے محفوظ کر لیا گیا ہے۔حیرت انگیز طور پر یہ برگر آج بھی بظاہر کھانے کے قابل ہے۔
31 اکتوبر 2009 کو نے ہجورتر سماراسن کو آئس لینڈ میں میکڈونلڈ ریسٹورنٹ سے آخری برگر خریدنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
(جاری ہے)
انہوں نے برگر اور اس کے ساتھ ملنے والی فرنچ فرائیز کو پلاسٹک کے مرتبان میں رکھ کر تین سال کے لیے چھوڑ دیا۔
تین سال تک یہ مرتبان اُنکے گیراج میں رکھا رہا ۔ تین سال بعد بھی یہ برگر بظاہر کھانے کے قابل تھا۔ انہوں نے یہ برگر کچھ سالوں کے لیے نیشنل میوزیم آف آئس لینڈ کو دے دیا۔اس کے بعد اسے ریکیاوک بس ہوسٹل منتقل کر دیا گیا۔ وہاں سے اسے جنوبی آئس لینڈ کے ایک شہر تیکوبائر کے سنوترا ہاؤس ہاسٹل میں منتقل کر دیا گیا۔ یہاں پر یہ شیشے کے جار میں آرٹ کے فن پارے کی طرح نمائش کے لیے رکھا ہوا ہے۔سنوترا ہاؤس کی مالکن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا سے لوگ آئس لینڈ میں میکڈونلڈ کے آخری برگر کو دیکھنے آتے ہیں۔ یہ برگر اتنا زیادہ مقبول ہے کہ اس پر ایک کیمرہ لگا دیا گیاہے، جو اسے ہر وقت نشر کرتا رہتاہے۔ لوگ انٹرنیٹ سے لاگ آن ہو کر اسے چیک کرتے ہیں۔ انٹر نیٹ پر اسے ہر روز تقریباً چار لاکھ لوگ دیکھتے ہیں۔سنوترا ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آخری برگر ابھی تک گلا سڑا نہیں ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.