عمر کوٹ : پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے اوپر حملے کا مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرادی

ہفتہ 2 نومبر 2019 16:44

عمر کوٹ : پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے اوپر حملے کا مقدمہ درج ..
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئررہنماحلیم عادل شیخ رات گئے اپنے اوپر حملے کی مقدمے کے اندراج کے لیے کنری پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے مقدمہ درج کرانے کیلیے درخواست جمع کرادی،حلیم عادل شیخ نے میڈیاسے بات چیت میں کہاکہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت مجھے اپنے راستے سے ہٹاناچاہتی ہے میں حق کیلیے آواز بلندکرتا رہوںگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات گئے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ مقدمہ درج کرانے کنری تھانے پہنچ گئے حلیم عادل شیخ کے ہمراہ تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے دعا بھٹو، وکلا کی ٹیم،تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان کنری تھانے پر پہنچ کر ایف آئی آر درج کرانے کے لیے کنری پولیس اسٹیشن پر درخواست جمع کرائی درخواست میں ایس ایس پی عمرکوٹ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر نواب تیمور تالپر اور دیگر افراد کے نام دیے گئے ہیں اس موقع پرتحریک انصاف سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نیمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرکرتیہوئیکہاکہ ہم لوگ جنازوں میں شرکت کے لیے آئے تھے اور ہمارے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا حلیم عادل شیخ نے بتایاکہ ہم نے ایس ایس پی عمرکوٹ اور ڈاک قسم کے وزیر تیمور تالپور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلیے درخواست دے رہے ہیں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لوگوں پر جنازے میں آئے ہوئے لوگوں پر حملے نہیں ہوتے مقدمہ درج کرانا حق ہے رات کے ایک بجے تھانے پر موجود ہیں حلیم عادل شیخ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں دھونس دھمکیوں سے مجھے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہے ظلم جبر ناانصافیوں پر آواز حق ہم اٹھاتے رہے گئے تحریک انصاف کا ایک کارکن بھی نہیں ڈرے گا حلیم عادل شیخ نے کہا روک سکتے ہیں تو روک لیں ایف آئی آر تودرج ہوگی اس موقع پر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ کارکنوں پارٹی رہنمائوں اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی