انوکھا یونی کورن کیفے دنیا کی رنگین ترین جگہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 2 نومبر 2019 23:54

انوکھا یونی کورن کیفے دنیا کی رنگین ترین جگہ ہے

اگر آپ یونی کورنز، پونی یا رنگوں کو پسند کرتے ہیں اور بنکاک، تھائی لینڈ میں ہیں تو آپ کو یونی کورن کیفے کا لازمی دورہ کرنا چاہیے۔ اس کیفے میں روئیں دار کپڑے کے یونی کورنز، قوس و قزاح اور بہت سی رنگین چیزیں ہیں۔ اس کیفے میں صرف چیزیں ہی نہیں بلکہ یہاں پر کھانے بھی بے حد رنگین ہیں۔ یہاں دستیاب کھانوں میں کئی تہوں والے کیک اور سپاگیٹی کے رنگ قوس و قزاح سے لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کیفے کی چھت سے پلاسٹک کےرنگین شمع دان اوررنگین کھلونے لٹکے ہوئے ہیں۔ یہاں کی میزوں کو بھی رنگین چیزوں سے سجایا گیا ہے۔

اس کیفے کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ رنگین جگہ ہے۔ اس جگہ کی چند تصاویر اپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :