
لکڑی کا یہ مشہور شہتیر 120 سالوں سے عمودی تیر رہا ہے۔ کوئی اس کی وجہ نہیں جانتا
امین اکبر
پیر 4 نومبر 2019
23:48

ایک تیرتے ہوئے درخت ، جسے ”جھیل کا بوڑھا آدمی“ کا نام دیا گیا ہے، پچھلے 120 سالوں سے اوریگون کی کریٹر جھیل میں تیر رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ درخت عام درختوں کی طرح افقی نہیں بلکہ عمودی تیر رہا ہے۔ یعنی اس کا ایک سرا پانی کے اندر ہے اور دوسرا سرا پانی کے باہر تیر رہا ہے۔کہا جا تا ہے کہ یہ درخت مقامی موسم کو بھی کنٹرول کر رہا ہے۔
جھیل کے بوڑھے آدمی کا پہلا ریکارڈ 1896 میں ملا تھا۔
تب ماہر ارضیات اور تلاش کار(ایکسپلورر) جوزف ڈلر نے بتایا تھا کہ انہوں نے کریٹر جھیل میں ایک عمودی تیرتے درخت کو دیکھا ہے۔ پانچ سال بعد انہوں نے اس درخت کوپہلی جگہ سے 400 میٹر دور دیکھا۔مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جھیل کا بوڑھا آدمی ایک دن میں چار میل کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
ابھی تک واضح نہیں ہو سکتا کہ درخت میں موجود کونسی چیز اسے اتنی تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے۔
یہ درخت جتنا پراسرار نظر آتا ہے، اس سے کہیں زیادہ پر اسرار ہے۔ کاربن ڈیٹنگ سے پتا چلا کہ یہ درخت 450 سال پرانا ہے جبکہ 120 سالوں سے یہ کریٹر جھیل کے پانی میں بھی تیر رہا ہے۔اوریگون کی کریٹر جھیل امریکا کی سب سے گہری اور دنیا کی 9 ویں گہری ترین جھیل ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ درخت صنوبر کے خاندان کا سدا بہار درخت ہے، جو زمین کے کٹاؤ کی وجہ سے پانی میں گر گیا تھا۔
اس کے پانی میں گرنے سے زیادہ دلچسپ بات اس کا عمودی تیرنا ہے۔ کوئی بھی اس کے اس طرح تیرنے کی وضاحت نہیں کر سکا۔طبعیات کے قانون کے مطابق جھیل کے بوڑھے آدمی کو عمودی طور پر تیرنا چاہیے لیکن یہ طبعیات دانوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔جھیل کے بوڑھے آدمی کی لمبائی 9 میٹر ہے اور اس کا قطر 61 سینٹی میٹر ہے اور یہ گزشتہ 120 سالوں سے عمودی تیر رہا تھا۔
اس درخت کا تنا اتنا چوڑا ہے کہ اس پر ایک شخص کھڑا ہو سکتا ہے۔ایک قدیم تصویر میں ایک شخص کو اس کے اوپر کھڑا بھی دکھایا گیا ہے۔کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس درخت کے خشک اور گیلے حصے کا توازن سے اس طرح تیرنے میں مدد دیتا ہے۔
کریٹر لیک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس درخت کے اس طرح تیرنے کی سب سے قابل قبول وضاحت کچھ یوں ہے جب یہ درخت پانی میں گرا تو اس کے تنے میں کچھ چٹانیں تھی۔
وقت کے ساتھ ساتھ وہ چٹانیں تو ہٹ گئیں لیکن درخت کا پانی میں موجود حصہ زیادہ بھاری ہوگیا۔ اسی وجہ سے یہ اس طرح تیر رہا ہے۔کریٹر جھیل کا پانی بہت زیادہ شفاف ہے۔ اس کے پانی سے اس درخت کی جڑیں تک دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس کے نچلے سرے پر کسی چٹان کا نشان نہیں ملتا۔ لیکن نیشنل پارک کے ماہر ماحولیات مارک بوکٹینیکا نے سی بی ایس کو بتایا کہ اس حوالے سے لاعلمی ان کے لیے پریشانی کا باعث نہیں ہے۔
مقامی افراد کاخیال ہےکہ اس درخت کا مقامی ماحول پر کافی اثر ہوتا ہے۔ایک بار سائنسدانوں نے آمدورفت میں کسی حادثے سے بچنے کے لیے اس درخت کو کنارے کے قریب باندھ دیا۔ اس کے بعد جلد ہی یہاں کا موسم پہلے سرد ہوا اور پھر برف باری ہونے لگی۔ اس درخت کو جیسے ہی کھلا چھوڑا گیا موسم ایک بار پھر ٹھیک ہوگیا۔

مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.