
11 سالہ بچی نے دوست کو بچانے کے لیے مگرمچھ کی آنکھیں نکال دیں
امین اکبر
پیر 4 نومبر 2019
23:49

زمبابوے سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ ربیکا مونکومبیو کو پورے ملک میں ہیرو کی طرح سراہا جا رہا ہے۔ ربیکا نے اپنی 9 سالہ دوست کو مگرمچھ کے جبڑوں سے بچانے کے لیے اس درندے پر چھلانگ کر اس کی آنکھیں نکال لیں۔
زمبابوے کے میڈیا کے مطابق ربیکا اور اُن کے دوست اپنے گاؤں سنڈریلا میں نہر سے نہا کر نکلے تو انہیں پانی سے چیخیں سنائی دیں۔ ربیکا نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو انہیں شدید صدمہ پہنچا۔
انہوں نے دیکھا کہ ایک مگرمچھ اُن کی دوست لاٹویا مووانی کو کھینچ رہا ہے۔ ربیکا کے دوسرے ساتھی ڈر سے منجمد ہوگئے یا چیختے ہوئے بھاگ گئے۔ ایسے میں مبینہ طور ربیکا نے مگر مچھ کی طرف دوڑ لگائی اور اس پر چھلانگ لگا کر اس کی آنکھوں پر حملہ کردیا۔ ربیکا اس وقت تک مگرمچھ کی آنکھوں پر حملہ کرتی رہی جب تک اس نے لاٹویا کو اپنی گرفت سے چھوڑ نہیں دیا۔(جاری ہے)
ربیکا نے بتایا کہ جب وہ پانی سے باہر آ گئے تو انہیں لاٹویا کی چیخیں سنائی دیں۔ لاٹویا گردن تک گہرے پانی میں اکیلی تیر رہی تھی۔ لاٹویا نےا نہیں بتایا کہ کوئی چیز اس کے ہاتھ پر کاٹ رہی ہے، پھر انہیں مگرمچھ نظر آیا۔ربیکا نے بتایا کہ وہ وہاں موجود سات بچوں میں سب سے بڑی تھیں، اس لیے انہوں نے لاٹویا کو بچانا اپنا فرض سمجھا۔ربیکا نے مبینہ طور پر اپنی انگلیوں سے مگرمچھ کی آنکھوں پر حملہ کیا، جس کے بعد مگر مچھ نے لاٹویا کو چھوڑ دیا۔
ربیکا نے بتایا کہ لاٹویا کو چھوڑنے کے بعد مگرمچھ نے اُن پر حملہ نہیں کیا۔حیرت انگیز طور پر اپنی دوست کو بچاتے ہوئے ربیکا کو کوئی زخم بھی نہیں آیا۔ تاہم لاٹویا کو کچھ زخم آئے، جن کا علاج علاقائی ہسپتال میں ہوگیا۔ لاٹویا کے والدین نے ربیکا کی بہادری پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔لاٹویا کے والد نے بتایا کہ وہ کام پر تھے، جب انہیں بیٹی پر مگرمچھ کے حملے کی خبر ملی، وہ کسی بھی بری صورتحال کے لیے تیار ہوگئے لیکن جلد ہی انہیں معلوم ہو گیا کہ ر بیکا نے اُن کی بیٹی کو بچا لیا ہے۔مقامی حکام نے لاٹویا پر مگرمچھ کے حملے کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مگرمچھ کے حملوں کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.