رکن قومی اسمبلی میر خان محمد جمالی کی والدہ کو جنازہ نماز کے بعد روجھان جمالی کی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

منگل 5 نومبر 2019 18:25

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) رکن قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میر خان محمد جمالی کی والدہ کو جنازہ نماز کے بعد روجھان جمالی کی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جنازہ نماز میں سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی سابق وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر میر چنگیز خان جمالی سابق صوبائی وزرائ میر فائق علی جمالی میر حیدر خان جمالی سردار ہارون خان جمالی سمیت جمالی خاندان کے معززین و معتبرین سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی میر خان جمالی میر اسرار خان جمالی میر بلال خان جمالی اور میر اورنگزیب جمالی سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ خان گڑھ جمالی میں جاری ہے۔