لوئر اورکزئی کے علاقہ گوئین ویلفیئر سوسائٹی کے انتخابات مکمل فرید الدین صدر منتخب

بدھ 6 نومبر 2019 16:40

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) لوئر اورکزئی کے علاقہ گوئین ویلفیئر سوسائٹی کے انتخابات مکمل فرید الدین صدر میر سید جنرل سیکرٹری منتخب اس حوالے سے گزشتہ روز ایک انتخابی اجلاس زیر صدارت انجنیئر شمشیر خان علاقہ گوئین میں منعقد ہوا اجلاس میں گوئین سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور تعلیم یافتہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں گوئین کے عوام کے فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے گوئین کے تعلیم یافتہ نوجوانوں پر مشتمل گوئین ویلفیئر سوسائٹی کا کابینہ عمل میں لایا گیا جس کے تحت متفقہ طور پر فرید الدین کو صدر نعیم خان کو نائب صدر میر سید کو جنرل سیکرٹری انجنیئر طارق خان کو جائنٹ سیکرٹری انجنیئر شمشیر خان کو پریس سیکرٹری سمیع الحق کو ایڈوائزر ٹو جنرل سیکرٹری اشرف صوبیدار کو فنانس سیکرٹری جمیل احمد کو ایڈوائزر ٹو فنانس سیکرٹری عزیز خان کو ایڈوائزر ٹو پریس سیکرٹری عبدالواجد کو کنسلٹنٹ منتخب کیا گیا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ گوئین ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کا مقصد علاقے کے مسائل کو حل کرنے اور ترقیاتی منصوبوں پر چیک رکھنا ہے اور گوئین کے دیہاتی علاقوں میں امن کو فروغ دینا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ علاقے کے مسائل صحیح طریقے سے اجاگر ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے اہم مسئلہ گوئین میں مسافروں کے اڈے کا تھا جو کہ ہمارے علاقے میں نہیں تھا اس سوسائٹی کی بدولت اب یہ مسئلہ ختم ہو گیا ہے کیونکہ پہلے کوہاٹ ہنگو سے ہمارے علاقے کو مسافر گاڑیاں نہیں آتی تھیں آدھے راستے سے ہم کو پیدل آنا اور جانا پڑتا تھا جو کہ شدید مسئلہ تھا انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم مذید مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔