پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا کی بیماری سے بچائو کاعالمی دن12نومبر کو منایا جائے گا

جمعرات 7 نومبر 2019 13:58

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںنمونیا کی بیماری سے بچائو کاعالمی دن12نومبر کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں اور سماجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف سیمینارز اور تقاریب منعقد کی گئیں جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت نے بچوں کونمونیے کی بیماری سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی فراہم کی۔نمونیا بچوں کی ایک ایسی بیماری ہے جس سے دنیا بھر میںپانچ سال سے کم عمر کی150ملین سے زائد بچے متاثر ہوتے ہیںجبکہ ہر سال دنیا بھر میں 2ملین بچے نمونیا کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :