کارکن کی سیلفی لینے کی کوشش، مولانا نے سلیفی لینے والے کودھکا دے دیا

مولانا فضل الرحمان خطاب کر کے جانے لگے تو کارکن نے سیلفی لینے کی کوشش کی، مولانا نے غصے سے کارکن کو دھکا دے دیا، سیلفی بھی نہ لینے دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 7 نومبر 2019 22:12

کارکن کی سیلفی لینے کی کوشش، مولانا نے سلیفی لینے والے کودھکا دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2019ء) آزادی مارچ کے دوران ایک کارکن کی مولانا کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش پر مولانا نے کاکرن کودھکا دے دیا۔ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ سے خطاب کر کے جانے لگے تو ایک کارکن نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن مولانا نے غصے سے کارکن کو دھکا دے دیا اور سیلفی بھی نہ لینے دی۔

 
 
خیال رہے کہ آج مولانا فضل الرحما ن نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں ہم نے تین ملین مارچ کیے،کہتے ہیں ناموس رسالت ﷺ کا کون سا مسئلہ ہے؟ کیا توہین رسالت کی مرتکب خاتون کو عجلت کے ساتھ ایک ہی پیشی میں بری نہیں کیا گیا؟اس کے بدلے میں بیرون ملک شہریت اور مراعات حاصل نہیں کیے گئے؟ جعلی وزیراعظم نے اس کو ملک سے باہر جانے کے انتظامات کروائے، اگر ایک شخص باعزت بری ہے، تو پھر اپنی ریاست اس کو تحفظ کیوں فراہم نہیں کرسکتی؟ اس کو کیوں دوسرے ملک میں بھیجا گیا؟ملک کا حکمران کیوں دوسرے ملک بھیج رہاہے؟ہم ساری زندگی دیکھا اس ملک میں قوم کو خوف کے مفروضے میں مبتلا کرکے بلیک میل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قادیانی فرقے کے سربراہ کے پاس پی ٹی آئی کا وفد نہیں گیا؟ ان سے مدد طلب نہیں کی تھی؟ چند ہفتے پہلے قادیانیوں کے سربراہ نے نہیں کہا تھا کہ ہمارے خلاف آئین میں شق ختم ہونے والی ہے۔اب جب اجتماع کے سرفروش میدان میں آگئے ہیں تو کہتے ہم تو ایسا کچھ نہیں کررہے۔قوم سے جھوٹ نہ بولیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے کہ قومی کمیشن بنایا جائے دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں گی، انتخابی چوری پر پوری قوم آگاہ ہے، جب چوری پوری قوم کے ووٹ کی ہوئی ہوتوپھر تحقیقات نہیں استعفا دینا ہوتا ہے۔

انہوں نے آزادی مارچ میں تقریر کے دوران کہا کہ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج غیر جانب دار ہے۔ مولانا کے اس بیان پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔