گانا وہ ہوتا ہے جولوگوں کویاد رہے نہ کہ سرکے اوپرسے گزرجائے، راحت فتح علی خان
رشک قمر کو ری میک کرنے کے حوالے سے راحت فتح علی خان نے کہا یہ روایتی گانا نہیں بلکہ ایک غزل ہے
جمعہ 8 نومبر 2019 13:22
(جاری ہے)
راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں یہ بات خود کے لیے بھی کہہ رہاہوں کہ موسیقی اس طرح ترتیب دینی چاہیئے کہ وہ لوگوں کویاد رہے۔استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی’’میرے رشک قمر‘‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان اور بالی ووڈ دونوں جگہ اس کے کئی ری میک بنے ہیں اوریہ دونوں ممالک میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔
رشک قمر کوری میک کرنے کے حوالے سے راحت فتح علی خان نے کہا یہ روایتی گانا نہیں بلکہ ایک غزل ہے۔ سب سے پہلے تو لوگوں کو اس غزل کی شاعری اورالفاظوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ’’رشک قمر‘‘ کیا ہی کئی لوگ تو کمر ہی سمجھے جارہے تھے جب کہ یہاں ’’قمر‘‘ سے مراد ’’چاند‘‘ ہے۔راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ اپنے گانوں کا موازنہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ اوریجنل کے ساتھ تو موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا کیونکہ اوریجنل کا سحر اتنا حسین ہوتا ہے کہ لوگ اس سے نکل ہی نہیں پاتے۔کوک اسٹوڈیو کے بارے میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ جو کوک اسٹوڈیو پہلے روحیل حیات کررہے تھے وہ بہت بہترین تھا لیکن روحیل حیات کے بعد کوک اسٹوڈیو کا معیار گرتا رہا۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ تین سال قبل آپ نے کوک اسٹوڈیو میں ’’آفرین آفرین‘‘ گایا تھا وہ تو اچھا تھا۔اس سوال پر راحت فتح علی نے کہا میں اپنی بات نہیں کررہا میں نے تو اچھا کیا ہی تھا کیونکہ مجھے تو اچھا کرنا ہی تھا، لیکن میں سب کی بات کررہا ہوں کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جوغلط ہوتی ہیں جیسے گانوں کی سلیکشن کرنا جس کی وجہ سے معیار گرتا جاتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.