کوئٹہ ،اختر آباد میں مسافربس الٹنے سے 10 افراد زخمی

جمعہ 8 نومبر 2019 16:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں لوکل مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 10 افراد زخمی ، سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کے روزکوئٹہ کے قریب تیز رفتار لوکل بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل زخمی افراد بذریعہ ایدھی ایمبولینسز کے زریعے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔