وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

جمعہ 8 نومبر 2019 21:56

وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے نواز شریف کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے حوالے سے انکا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے محکمہ داخلہ کو جو درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ نے یہ درخواست وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کردی تھی۔

سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں قائم چار رکنی خصوصی کمیٹی نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نام ای سی ایل سے نکلتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کے ہمراہ علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔