Live Updates

نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائیگی ، فردوس عاشق اعوان

پاکستان کے اندر باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں ہے،پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم کا وژن ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 نومبر 2019 23:13

نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائیگی ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائیگی ، پاکستان کے اندر باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں ہے،پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم کا وژن ہے۔ جمعہ کو یہا ں میڈیا سے گفتگو کزتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ربیع الاول حضور پاک ؐکی ولادت کا مبارک مہینہ ہے،فن پاروں کی نمائش پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ فن پاروں میں والی دو جہاں ؐسے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندر باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں ہے،پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم کا وژن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو عدالت نے طبی بنیاد پر ضمانت دی۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ملی ہے،نوازشریف کے کیس میں نیب مدعی ہے ،اس لئے متعلقہ حکام کی رائے لی گئی ہے،سرکاری میڈیکل بورڈ سے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق رائے طلب کی گئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے بار ہا واضح کیا ہے کہ سیاست اپنی جگہ انسانی ہمدردی اپنی جگہ ہے،نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات