لائسنسنگ میں کرپشن کرنے والا نوکری سے برخاست ہوگا، لائسنسنگ دفاتر میں تعینات وارڈنز ٹریفک پولیس کے سفیر ہیں، سی ٹی او

جمعہ 8 نومبر 2019 23:35

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) سی ٹی او آفس میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز میں تعینات وارڈنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے،شہریوں کی سہولت او رورکنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ،بریفنگ سیشن میں پی ایس اوٹو سی ٹی او فرخ شہزاد،انسپکٹر مبشر،انسپکٹرعامر چشتی،انسپکٹر وحید بھٹہ،انسپکٹرشکیل اور انسپکٹر مدثرسمیت متعدد افسران و اہلکاروں نے شرکت۔

سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے تمام لرنرسنٹرز،لائسنسنگ سنٹرزاور موبائل وینز کی کارکردگی کا فردا فرادا جائزہ لیا۔سب سے زیادہ شہریو ں کو لرنر پرمٹ جاری کرنے اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے پر انچارج ارفع کریم سنٹر انسپکٹر مدثر اوردیگر سٹاف کو شاباش دی،دوسرے نمبر پر سی ٹی او آفس برانچ اور تیسرے نمبر پر لبرٹی بوتھ کی کارکردگی رہی۔

(جاری ہے)

انفرادی طور پر سب سے زیادہ لرنر پرمٹ جاری کرنے پر ٹریفک وارڈن راشد کو تعریفی سند اور انعام سے نوازا گیا جبکہ ماہ اکتوبر میں لیڈی وارڈن فردوس نے سب سے زیادہ لرنر پرمٹ بنائے،دوسر ے نمبر پر افشاں اور تیسرے نمبر پر لیڈی وارڈن کلثوم نے لرنر پرمٹ بنائے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ لائسسنگ دفاتر میں تعینات وارڈنزنہ صرف ٹریفک پولیس بلکہ پنجاب پولیس کے سفیر ہیں،آپ کے اچھے اخلاق سے شہری ،آپ کی اور آپ کے محکمہ کی عزت کریں گے،ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہونا چاہیے، ان کا کہناتھاکہ لائسنسنگ میں کرپشن کرنے والا نوکری سے برخاست ہوگا، جبکہ متعدد وارڈنز کو لائسنسنگ میں کرپشن پر برخاست بھی کیا جا چکا ہے،ایماندار اور محنتی وارڈنز کی عزت کی جائے گی،تمام وارڈنز شہریوں کو عزت اور احترام کیساتھ پیش آتے ہوئے انہیں سہولیات فراہم کریں۔