
مارشل آرٹس کے ناول پڑھنے کے شوقین اپنا شوق پورا کرنے کے لیے پہاڑوں میں رہنے لگے
امین اکبر
جمعہ 8 نومبر 2019
23:28

ووشیا (مارشل آرٹس ) ناول اور فلمیں چین میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ کچھ لوگ تو بس یہ ناول اور فلمیں دیکھ لیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس کے تجربات خود پر کرنے کے لیے حد سے گزر جاتے ہیں۔
جن یونگ کو تاریخ کا سب سے مقبول ووشیا مصنف سمجھا جاتا ہے۔اس کے ناول چین اور دوسرے ممالک میں کافی مقبول ہیں۔ اُن کے ناول کئی دوسری زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں۔
ان کی ناولوں پر کئی فلمیں اور ٹی وی سیریز بن چکی ہیں۔اُن کی فلمیں دیکھ کر بہت سے لوگ کرداروں کی نقل کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں۔جن یونگ کی کہانیاں پڑھ کر پہاڑوں میں رہنے اور مارشل آرٹس کی مشق کرنے کا پہلا کیس اس سال مارچ میں سامنے آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 20 سالہ شیاؤہاؤ بچپن سے ہی جن یونگ کے ناولوں کے شوقین ہیں۔
(جاری ہے)
شیاؤ باؤ پہاڑوں پر رہ کر نیزہ بازی اور غیر مسلح لڑائی جیسے باکسنگ اور کنگ فو کی مشق کرتے ہیں۔ جب وہ مشق نہیں کرتے تو اس وقت ووشیا ناول پڑھتے ہیں۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ شیاؤ باؤ یہ سب کچھ اپنے گھر پر کیوں نہیں کرتے۔
اس کا جواب بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جدید زندگی کے ہنگاموں میں وہ اپنی مشق کی طرف مکمل توجہ مرکوز نہیں کر سکتے۔ کہانیوں کے ہیرو کی طرح مارشل آرٹس کا ماہر بننے کے لیے وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں پہاڑوں پر ہی اپنی مشق جاری رکھنی چاہیے۔شیاؤ باؤ وہ واحد انسان نہیں، جنہوں نے مارشل آرٹس کا ہیرو بننے کے لیے انسانی آبادی کو چھوڑا ہو۔
اس سال ستمبر میں چینی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ووشیا کا چاہنے والا تائی نامی ایک چینی شخص بھی مارشل آرٹس کا ہیرو بننے کے لیے پہاڑوں پر رہنے لگا ہے۔ جن یونگ کے ناول پڑھ کر حقیقی زندگی میں خود کو ہیرو سمجھنے والے تائی کی ملازمت بھی اسی وجہ سے چلی گئی تھی۔تائی نے تو پہاڑوں میں ایک گڑھا بھی کھودا تھا۔یہ گڑھا ایک قدیم معبد کی مانندہے ، جہاں بیٹھ کر کہانی کے ہیرو یانگ گوؤ نے اپنی محبت کو پایا تھا۔ٹوئٹر
کے چینی ورژن ویبو پر وائرل ہونے والی تائی کی تصاویر میں انہیں جن یونگ کے ناول پڑھتے اور فاتحانہ انداز میں فضا میں مکا لہراتے دکھایا گیا ہے۔ شیاؤ باؤ کی طرح تائی کی زندگی کا خواب بھی ووشیا ہیرو بننے کا ہے۔انہیں امید ہے کہ اسی جگہ اُن کی ملاقات جنگجو حسینہ سے بھی ہو گی۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.