پاکستانی اساتذہ اور طلباء کی چین میں ہربن انجینئرنگ یونیورسٹی میںمنعقد ہونے والے ’’چائنا پاکستان اوشیئن انفارمیشن‘‘ تربیتی سیمینار میں شرکت

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) پاکستانی اساتذہ اور طلباء نے ہربن انجینئرنگ یونیورسٹی میںمنعقد ہونے والے ’’چائنا پاکستان اوشیئن انفارمیشن‘‘ تربیتی سیمینار میں شرکت کی جس کا مقصد ہائیڈرو ایکوئسٹک پرنسپل، زیر آب مواصلات کے نظام اور صوتی پیمائشوں سمیت دیگر مختلف حوالوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران ہربن انجینئرنگ یونیورسٹی میں پاکستانی طلباء کیلئے تعلیم و تربیت کا نظام قائم کیا گیا ہے اور2010ء کے بعد چین اور پاکستان کی یونیورسٹیوں نے فیصلہ کیا کہ وہ مشترکہ لیبارٹریاں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلباء کے وفود کے باہمی تبادلے کریں گے جس کے تحت پاکستانی طلباء اور اساتذہ کا وفد چین کے دورے پرہے۔

اس حوالے سے پی ایچ ڈی کے ایک پاکستانی طالب علم نے کہا کہ زیر آب مواصلات اور صوتی اثر ات کی پیمائش سمیت دیگر شعبوں میں حالیہ تحقیقی تربیت سے پاکستان اورچین کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :