لوئردیر میں دوفریقوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) لوئردیرمیں دوفریقوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ تیمرگرہ کی حدود میں دوفریقوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کے نتیجے میں شاہ خالدسکنہ تیمرگرہ جاں بحق جبکہ اسامہ اورایوب نواز زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔