اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس100پوائنٹس بڑھ گیا جس سے مجموعی انڈیکس35900پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:37

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس100پوائنٹس بڑھ گیا جس سے مجموعی انڈیکس35900پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں262ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی ،تیزی کی وجہ سی58.27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق دھرنے کے باوجود سیاسی افق پر ٹھرائو،بجٹ خسارے میں کمی ،روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ،ماہ اکتوبر میں ملکی برآمدات میں اضافے اور درآمدات میںکمی سمیت ملکی اقتصادی محاذ پر مثبت خبروں کی گردش ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوس سیمت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،سیمنٹ توانائی ،فرٹیلائزر اور فوڈز سمیت دیہگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچوں دن تیزی کا رجحان غالب رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن رہی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں1600.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس34377.61پوائنٹس سے بڑھ کر35978.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح7088.2پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16753.51پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24729.70پوائنٹس سے بڑھ کر 25730.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب62ارب88کروڑ21لاکھ72ہزار585روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ66کھرب98ارب40کروڑ70لاکھ38ہزار855روپے سے بڑھ کر 69کھرب61ارب28کروڑ92لاکھ11ہزار440روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر36047.30پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر34377.61پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ10ارب روپے مالیت کی29کروڑ80لاکھ62ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کی21کروڑ5لاکھ73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1855کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 1081کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،683میں کمی اور91کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ہم نیٹ ورک ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پی آئی اے ،لوٹے کیمیکل ،بینک آف پنجاب ،انویسٹ بینک ،میپل لیف ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،پاک الیکٹرون ،بائیکو پیٹرولیم ،فوجی سیمنٹ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،اینگرو فرٹیلائزر ،سوئی نادرن گیس ،حیسکول پیٹرول اورپاور سیمنٹ سر فہرست رہے ۔