خاتون سائنسدان نے ناسا کی تقریب میں چمکیلا لباس پہننے کی وجہ بتادی
امین اکبر
ہفتہ 9 نومبر 2019
23:53
ایک خاتون سائنسدان نے ناسا کی تقریب میں سنہری چمکیلا لباس پہننے کی وجہ بتا دی۔ریٹا جے کنگ ، جو مین ہیٹن کی سٹریٹیجک کنسلٹنسی فرم، سائنس ہاؤس کی شریک ڈائریکٹر ہیں، نے ٹوئٹر پر چمکیلے لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ مس کنگ نے بتایا کہ انہوں نےیہ لباس آج سے 8 سال پہلے 2011 میں ہیمپٹن میں ہونے والی ایک تقریب ٹیڈ ایکس یوتھ ایٹ ناسا کے دوران پہنا تھا۔
اپنی ٹوئٹ میں مس کنگ نے وضاحت کی کہ انہوں نے روایتی لباس کی بجائے چمکیلا لباس کیوں پہناتھا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی الماری صاف کر رہی تھی کہ انہیں یہ چمکیلالباس نظر آیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں کچھ لڑکیوں کا خط یاد آیا، جس میں انہیں کہاگیا تھا کہ وہ ناسا کی تقریب میں بات کرتے ہوئے کچھ چمکیلا پہنیں تاکہ انہیں بھی سائنسدانوں کے چمکیلے ہونے پریقین آ سکیں۔مس کنگ کی ٹوئٹ مجموعی طور پر 41 ہزار بار لائک کی جاچکی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اُن کا چمکیلا لباس پہننے پر حمایت کی ہے۔بہت سے لوگوں نے اُن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سائنس کے ہر کسی کے لیے ہونے کو ثابت کر دیا، چاہے وہ چمکیلا لباس پہننے والی لڑکیاں ہی ہوں۔
Cleaning out my closet, I came across this gown and remembered the little girls who sent me a letter and asked me to wear something sparkly for a talk I gave at NASA so they could believe that scientists could also be sparkly. pic.twitter.com/xOcZgkbiRg
— Rita J. King (@RitaJKing) November 2, 2019
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.