1995ء میں خریدا گیا دنیا میں میکڈونلڈز کا قدیم ترین برگر

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 نومبر 2019 23:53

1995ء میں خریدا گیا  دنیا میں  میکڈونلڈز کا قدیم ترین برگر

1995ء میں خریدا گیا میکڈونلڈز کا ایک برگر آج بھی موجود ہے اور ابھی  تک گل سڑ کرخراب نہیں ہوا۔ چوتھائی صدی گزرنے کے باوجود یہ برگر دیکھنے میں بالکل ٹھیک ہے۔39 سالہ کیسی ڈین اور 38 سالہ ایڈورڈ  نٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لڑکپن  میں کوارٹرپاؤنڈر آرڈر کیا تھا۔اس کے بعد سے یہ برگر ایسے ہی رکھا ہے۔کیسی نے  اے ایف پیکو بتایا لڑکپن میں انہوں نےبے تحاشا کھانوں کے آرڈر دئیے۔

ایک بار انہوں نے مذاق میں کہنا شروع کر دیا کہ تصور کریں اگر برگر کو ہمیشہ اپنے  پاس رکھا جائے تو کیا ہوگا۔اس کے بعد انہوں نےایک برگر سنبھال ہی لیا۔یہ برگر اپنی اصل جسامت سے سکڑ گیا ہے لیکن اس کی شکل  بدستور پہلے جیسی ہے۔ اس میں کسی قسم کی بدبو بھی نہیں ہے۔کیسی  نے بتایاکہ  نومبر 2020 میں کوارٹر پاؤنڈر کے ساتھا ان کے رشتے کو 25 سال ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا ہے کہ اتنے عرصے میں بہت سی شادیاں ناکام ہوجاتی ہیں لیکن ان کا برگر سے رشتہ نہیں ٹوٹا۔کیسی اور ایڈورڈ نے بتایا کہ انہوں نے اس برگر کو سینئربرگر کا نام دیا ہے۔ انہوں نے اس کا سوشل میڈیا پروفائل بھی بنایا ہے اور اس کےلیے گیت بھی لکھے ہیں۔انہیں یقین ہے کہ یہ دنیا میں میکڈونلڈز کا  قدیم ترین برگر ہے۔یہ آئس لینڈ کے آخری  اور دس سال پرانے میکڈونلڈزکےبرگر سے بھی پرانا ہے۔

آئس لینڈ کے آخری میکڈونلڈ برگر کو  شیشے کے جار میں رکھا گیاہے اور ہر روز انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد اسے دیکھتے ہیں۔آئس لینڈ کےبرگر کے برعکس آسٹریلیوی برگر کو لکڑی اور کارڈبورڈ  کے بنے ایک باکس میں تالا لگا کررکھا جاتا ہے۔یہ باکس کافی عرصہ تک ایک ایسے شیڈ میں رکھا رہا جہاں موسم گرما  میں درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیئس رہتا ۔ کیسی نے بتایا کہ اس باکس میں کپڑے اور پلاسٹک کے بیگز بھی رکھے ہوتے تھے۔

چوہے اس باکس میں گھس کر کپڑے اور پلاسٹک کے بیگ تو کھاجاتے لیکن برگر کو چھوڑ دیتے تھے۔کیسی کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اس برگر کے 24 سال پراناہونے پر یقین نہیں کرتے لیکن اس کی پرانی سکول پیکیجنگ  سے صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ برگر 1990 کی دہائی کے وسط کا ہے۔اس برگر کی خبریں 2015 میں وائرل ہوئی تھیں۔ بہت سے لوگوں نے اسے حاصل کرنے کی کوشش  کی لیکن کیسی اور ایڈورڈ نے ایسا کرنے سے انکارکر دیا۔
میکڈونلڈ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ  لوگ برگر کو کمرے میں رکھتے ہیں۔ اسی درجہ حرارت کے ماحول میں اسے بنایا جاتا ہے۔ نمی سے پاک ماحول ہونے کی وجہ سے برگر  میں بیکٹریا نہیں بڑھتے،  جس سے وہ کافی عرصےتک گلتا سڑتا نہیں ہے۔