ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل خرم اعجاز کا انتقال جن کی نماز جنازہ کل روہتاس میں ادا کردی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 نومبر 2019 12:56

ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل خرم اعجاز کا انتقال جن کی نماز جنازہ کل روہتاس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل خرم اعجاز کا انتقال جن کی آج روہتاس میں نمازہ جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کے علاوہ تمام افسران ملازمین اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے شرکت کی جبکہ خرم اعجاز اپنی خوبصورت آواز سے نعتیں پڑھتے تھے جبکہ ان کو تین چار روز قبل ہیپاٹائیٹس کی بیماری ہوئی جبکہ گزشتہ روز اس مجاہد کا انتقال ہو گیا جبکہ آج نمازجنازہ میں تمام افسران، ملازم ،ایلیٹ فورس کے جوان اور معززین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ان کے انتقال پر ڈی پی او نے مرحوم کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ آپ تمام لوگ ہمارے محکمے کے لیے قابل احترام ہیں جبکہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور آپ کو صبر عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :