میٹر ک سالانہ امتحانات 22 فروری 2020 سے شروع ہوں گے،ارسلان چیمہ

5امتحانات میں داخلہ کے لئے آن لائن فارم سنگل فیس کے ساتھ وصول کرنے کی آخری تاریخ 06-12-2019مقرر ہے،ترجمان بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی

پیر 11 نومبر 2019 23:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے تحت راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام میٹر ک سالانہ امتحانات 22 فروری 2020 سے شروع ہوں گے ۔ ان امتحانات میں داخلہ کے لئے آن لائن فارم سنگل فیس کے ساتھ وصول کرنے کی آخری تاریخ 06-12-2019مقرر ہے جبکہ دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 16-12-2019ہے اور تین گنا فیس کے ساتھ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 23-12-2019مقررہے ۔

جبکہ تین گنا فیس اور 200روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ فارم 11-02-2020تک وصول کیے جائیں گے پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے پرائیویٹ امیدواران داخلہ فیس کے علاوہ 1000روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تمام پرائیویٹ اور ریگولر امیدواران 425 بطورداخلہ فارم فیس جمع کروانا ہوں گے ۔ پارٹ ٹو اور کمپوزٹ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیوٹ و ریگولر امیدواران کو 600روپے سند فیس بھی جمع کروانا ہو گی۔

ریگولر ادار ے ( سرکاری /الحاق شدہ )ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں نہم /دہم برانچ میں شیڈول کے مطابق جمع کروائیں گے ۔جبکہ پرائیویٹ امیدواران داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروا کر فارم تصدیق کروانے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ راولپنڈی کو بذریعہ رجسٹر یا دستی جمع کروا سکیں گے ۔ آن لائن داخلہ فارم کے لئے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk کا وزٹ کریں ۔مزید معلومات یا کسی بھی دشواری کے صورت میں کنٹرولر امتحانات کے نمبرز 051-5450918اور 051-5450917پر یا میٹرک برانچ کے فون نمبر 051-5450932پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :