کان کے درد کی شکایت کرنے والے نوجوان کے کان سے حشرات کا پورا خاندان نکل آیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 نومبر 2019 23:52

کان  کے درد کی شکایت کرنے والے  نوجوان   کے کان سے  حشرات کا پورا  خاندان ..

24 سالہ چینی  نوجوان، جنہیں مسٹر لیو کے نام سے شناخت کیا گیا ہے،  نے ہسپتال جا کر کان کے درد کی شکایت کی تو انہیں اندازہ  نہیں تھا کہ   اس درد کی وجہ ان کے کان میں رہنے والا حشرات کا خاندان ہوگا۔

مسٹر لیو نے پچھلے ماہ جنوب مشرقی چین کے گوانگڈو صوبے  کے سانہی ہوسپیٹل  آ کر کان کے شدید درد کی شکایت کی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں کان میں ایسی سنسناہٹ محسوس  ہو رہی جیسے اِن کے کان میں کچھ  رینگ رہا ہو۔

کان، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر زہونگ ییجن نے  مسٹر لیو کے کان کا معائنہ کیا تو وہ   کان میں  پلے ہوئے جرمن کاکروچ اور اُن کے 10 بچوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔یہ تمام حشرات مسٹر لیو کے کان میں دوڑ رہے تھے۔

مسٹر لیو نے بتایا کہ وہ  رات کو  کئی بار کھانے کو اپنے بستر پر چھوڑ دیتے تھے، ڈاکٹروں کا اندازہ ہے کہ یہ حشرات بستر پر کھانا ہونے کی وجہ سے اُن کے کان تک پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

درد کی وجہ معلوم ہونے کے بعد ہسپتال کے عملے نے ٹوئزرز کی مدد سے مسٹر لیو کے کان سے تمام حشرات نکال دئیے۔ حشرات کے کان میں رہنے کی وجہ سے مسٹر لیو کاکان کچھ زخمی بھی ہو گیا تھا، جس کے لیے انہیں اینٹی بائیوٹک ادویات دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

ڈاکٹر اکثر حشرات سے بچنے کے کھانے پینے کی عادات کو بہتر بنانے اور مچھر دانی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔لیکن اس کے باوجود اکثر مریضوں کے کان میں  حشرات کے رہنے، مکڑی کے جالا بنانے یا  چھوٹی چھپکلی تک کے رہنے کی  خبریں آتی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :