یونیورسٹی نے طلباء کے آرام کرنے کے لیے عارضی قبریں کھود دیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 نومبر 2019 23:52

یونیورسٹی   نے طلباء کے آرام کرنے کے لیے عارضی قبریں کھود دیں

نیدر لینڈ کے مشرقی شہر نیمیخن کی راڈبوڈ یونیورسٹی نے  طلباء کی  ذہنی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے   قبریں کھود دی ہیں۔ طلباء ان قبروں میں لیٹ کر زندگی اور موت کےبارے میں غور و فکر کر سکتے ہیں۔یونیورسٹی نے 2009 سے 2011 کے دوران بھی ایسا ہی پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ اب یونیورسٹی نے اس طرح کی ایک اور قبر کھودی ہے۔ان قبروں میں لیٹتے ہوئے  یا ان قبروں کے قریب بینچوں پر بیٹھ کر غور و فکر کرتے ہوئے طلباء کے کتابیں  اور ٹیلی فون ساتھ رکھنے پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے یہ قبریں طلباء کے امتحان کی پریشانی ختم کرنے کے لیے کھودی ہیں۔
ان قبروں میں لیٹ کر طلباء اپنی موت کے بارے میں سوچتے ہوئے زندگی کے بارے میں بھی سوچتے ہیں۔ یونیورسٹی نے تمام کیمپس میں   Memento mori لکھ کر  ان قبروں کی تشہیر کی ہے۔ اس لاطینی جملے کا مطلب ”یاد رکھو، آپ کو مرنا ہے“ ہے۔
یونیورسٹی کا یہ پراجیکٹ طلباء میں اس قدر مقبول ہے کہ طلباء کو قبر میں لیٹنے کے لیے اپنی باری آنے کا ہفتے ہفتے انتظار کرنا پڑتا ہے۔