سرگودھا‘اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

بدھ 13 نومبر 2019 13:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا جس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔زرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے متعلقہ افسران پر زور دیا ہے کہ وہ اشیائے خورد ونوش و ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔

بھاری جرمانے عائد کریں اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں ۔انہوں نے انسداد ملاوٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئیکہا کہ ملاوٹ کرنے والے قومی مجرم ہیں اور یہ انسانی صحت سے کھیلتے ہیں یہ کسی رورعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت کریک ڈا?ن کریں اور انہیں سلاخوں کے پیچھے بند کریں ۔انہوں نے مصالحوں،سرخ مرچ و دیگر اشیائے ضروریہ میں ناقص میٹریل کے استعمال پر افسران کو کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ملاوٹ کے ساتھ ساتھ مصنوعی گرانی اور قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا تاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لائی جاسکیں۔ انہوں نے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم رہنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں طے پایا کہ ملاوٹ اور گرانی میں ملوث تاجروں کو بھاری جرمانے کئے جائیں تاکہ وہ ان سماجی برائیوں سے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :